ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ اساتذہ کا مستقل نہ کر نے کیخلاف احتجاج

164

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد کے اسکو لز و کالجز میں تعینات اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادئیگی اور مستقل نہ کر نے پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے اسے تعلیم اور طلبہ سے دشمنی قرار دیا ہے ،انہوں نے وفاقی وزیر کیڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کے معماروں کے معاشی قتل سے گریز کر یں اور ان کی ملازمتیں مستقل بنیادوں پر کر تے ہو ئے گذشتہ چھ ماہ سے رکے ہو ئے واجبات ادا کر یں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملاز مین کے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا قوم کے معماروں کو معاوضہ نہ دینا اور مستقل نہ کرنا ایک المیہ ہے جماعت اسلامی اس مسئلے پر اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے اگر اساتذہ کا یہ حال ہے تو وہ کس طرح نئی نسل کو تعلیم دینے کا مفتضہ سر انجام دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے میں ڈیلی ویجز اساتذہ کے مسئلے پر ان کے ساتھ کھڑا ہوں اگر ان اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ غلط تھا تو پہلے ان کو یقین دہانی کیوں کروائی گئی۔انہوں نے کہاحکو مت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تعینات ااسٹاف کی ریٹائرمنٹ پر ان کے تعلیم یا فتہ بچوں کا ملا ز مت میں کو ٹہ اور بچوں کی شادی بیاہ کے لیے خصو صی گرانٹ مختص کر ے ۔میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کے متعدد تعلیمی ادروں میں ااسٹاف خصو صاََ اساتذہ کی اسامیاں طویل عرصے سے خالی ہیں ،جس کی وجہ سے موجودوہ اساتذہ پر تعلیمی لوڈ زیا دہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ اور نان ٹیچنگ ااسٹاف کو ملازمتوں پر مستقل کیا جا ئے تاکہ اسلام آباد میں تعلیمی سر گر میاں کسوئی سے جا ری رہ سکیں ۔