میپ کی جانب سے 33ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کا اہتمام

721

کراچی: معروف ماہر اقتصادیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ، ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا ہے کہ کاروباری اداروں کو کمپنی کے سماجی مقاصدپر بھی غور کرنا چاہئے؛ صرف مالی حصول اور منافع کے علاوہ کارپوریٹ اتھارٹیز کو سماجی پہلوؤں پر بھی توجہ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کی 33 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب جو 27 فروری 2018 ء کو منعقد ہوئی کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا :’’تین خطوط پر توجہ کا انحصار ہونا چاہئے

منافع،عوام اور کرۂ ارض،اب کارپوریٹ اداروں کو اپنے ملازمین کی تربیت میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے 1982 ء سے مسلسل منعقد ہونے والے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کی تعریف کی اور کہا کہ کاروبار کے سماجی مقاصد کو بھی کارپوریٹ اتھارٹی کے لئے ایک معیار سمجھا جائے۔ اس سے قبل پاکستان منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر، آصف اکرام نے MAP کے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ MAP نے کمپنیوں کے درمیان بہترین منیجمنٹ کے طریقوں کا شعور پید اکیا ہے۔اس مقصد کے لئے MAP نے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کا اجراء کیا جسے آج کارپوریٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں حتمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان کی سب سے منظم کمپنیوں کو دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل تبدیلی سے دنیا نئے قالب میں ڈھل رہی ہے۔ تیز ترین مقابلے کی اس دنیا میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی نے فاصلے اور رکاوٹیں کم کردی ہیں۔اسی لئے کمپنیوں کو جدت طرازیوں اور مسابقت کے نئے طریقۂ کار کا علم لازم ہونا چاہئے۔ ان چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ایکسیلنس(کاروباری امتیاز) حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے MAP کے بین الاقوامی اداروں سے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا جیسے کہ آسیان ایسوسی ایشن آف منیجمنٹ آرگنائزیشن(AAMO) اور مختلف ایسی اقدار کا تذکرہ کیا جن سے MAP کے ارکان مستفید ہوسکتے ہیں۔محترمہ امینہ عزیز ، ڈائرکٹر SECP نے اس موقع پر پاکستان کے کارپوریٹ گورننس فریم ورک پر ایک پریزینٹیشن دی۔عامر ایس چنائے انڈسٹریل کیٹیگری میں ٹاپ ٹرافی اس بار انڈس موٹر کمپنی نے حاصل کی، جب کہ جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو فنانشل کیٹیگری میں ٹاپ ٹرافی دی گئی۔انڈسٹریل سیکٹر میں سیکٹر وائز ایوارڈز جن کمپنیوں کو دیئے گئے ان میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ،پاکستان انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر لمیٹڈ، ایبٹ لیباریٹریز پاک لمیٹڈ، آرچ روما پاکستان لمیٹڈ، چراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ،کولگیٹ پالم اولیو پاکستان لمیٹڈ، KSB پمپس لمیٹڈاور شفا انٹر نیشنل ہاسپیٹلز لمیٹڈ شامل ہیں۔فنانشل سیکٹر میں یہ ایوارڈزالائیڈ بینک لمیٹڈ، جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ، اوریکس مضاربہ،EFG ہرمس پاکستان لمیٹڈ اور اٹلس اسٹاک ماکیٹ فنڈ کو دیئے