اس فیچر سے خون عطیہ کرنے والوں کو باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے،فوٹو:فیس بک
فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں لوگ خون کے ضرورت مندوں اوررضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے والوں کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خون محفوظ رکھنے کی قلت ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات مریض اور ان کے اہلِ خانہ کو بوقتِ ضرورت خون فراہم نہیں ہوتا یا پھر بلڈ بینک سے مطلوبہ مقدار اور بلڈ گروپ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں جس سے مریض کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بلڈ ڈونیشن گروپس میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شامل ہیں جہاں لوگ تیزی سے خون کے عطیات دینے سے متعلق پوسٹ کرتے ہیں۔ اس عمل کو مقامی اور نچلی سطح تک پھیلانے کے لیے فیس بک نے نئے فیچر میں اردو ورڑن متعارف کرایا ہے جو کہ مین پیج پر دستیاب ہے،یہ فیچر اینڈرائڈ ،آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کومزید کامیاب اور کارآمد بنانے کے لیے فیس بک غیر منافع بخش فلاحی اداروں سے مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسے فیس بک کے صارفین جو خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جاسکے۔
فیس بک میں بطور ہیڈ آف ہیلتھ اینڈ پراڈکٹ ذمہ داریاں اداکرنے والی ہیما بدراجو کا کہنا ہے کہ ہم خون عطیہ کرنے اور اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ان لوگوں کا رابطہ آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔اس فیچر سے خون عطیہ کرنے والوں کو باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے،فوٹو:فیس بک
فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں لوگ خون کے ضرورت مندوں اوررضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے والوں کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خون محفوظ رکھنے کی قلت ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات مریض اور ان کے اہلِ خانہ کو بوقتِ ضرورت خون فراہم نہیں ہوتا یا پھر بلڈ بینک سے مطلوبہ مقدار اور بلڈ گروپ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں جس سے مریض کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بلڈ ڈونیشن گروپس میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شامل ہیں جہاں لوگ تیزی سے خون کے عطیات دینے سے متعلق پوسٹ کرتے ہیں۔ اس عمل کو مقامی اور نچلی سطح تک پھیلانے کے لیے فیس بک نے نئے فیچر میں اردو ورڑن متعارف کرایا ہے جو کہ مین پیج پر دستیاب ہے،یہ فیچر اینڈرائڈ ،آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کومزید کامیاب اور کارآمد بنانے کے لیے فیس بک غیر منافع بخش فلاحی اداروں سے مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسے فیس بک کے صارفین جو خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جاسکے۔
فیس بک میں بطور ہیڈ آف ہیلتھ اینڈ پراڈکٹ ذمہ داریاں اداکرنے والی ہیما بدراجو کا کہنا ہے کہ ہم خون عطیہ کرنے اور اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ان لوگوں کا رابطہ آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔