پشاور، جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ کی مرکزی نگران کل ایبٹ آباد کا دورہ کریں گی

87

پشاور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا حلقہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات فرحت محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ کی مرکزی نگران کوثر مسعود خیبر پختونخوا کے تین روزہ دورے پر کل ایبٹ آباد پہنچ رہی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ ایبٹ آباد میں ہونے والی لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کریں گی جبکہ 5 مارچ کو المرکز الاسلامی پشاور میں پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کی تمام ضلعی یوتھ نگران اور پشاور ضلع کی یوتھ ٹیم کے اجلاس سے خطاب کریں گی ۔