لودھراں، جماعت اسلامی کے تحت ماہانہ روحانی، تربیتی، اصلاحی کلاس کا اہتمام

167

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع لودھراں نے اپنی شاندار روایات کے مطابق ارکان وکارکنان کی تربیت اور ان کی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے ماہانہ روحانی، تربیتی، اصلاحی کلاس کا اہتمام کیا جس میں ارکان وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کلاس میں ارکان وکارکنا ن کو دروس قرآ ن ودروس حدیث کے ساتھ روز مرہ کی دعائیں اور سیرت طیبہ کا مطالعہ کرایا گیا۔ روحانی، تربیتی، اصلاحی کلاس میں امیر شہر ڈاکٹر طاہر احمد، ناظم شعبہ تربیت مولانا اعجاز حسین، امیر یوسی قاری اللہ بخش ودیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں ارکان وکارکنان کو اپنے اندر للہیت اور نیکی کا جذبہ پیدا کرنے کی تلقین کی۔ اس کلاس میںآئند ہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔