قلات: ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکارشہید

188

قلات (آن لائن) بلوچستان کے ضلع قلات کی سب تحصیل جوہان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی گاڑی گشت کر رہی تھی کہ روڈ کے کنارے رکھا بم پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کا ڈرائیور لقمان شہید ہوگیا۔