سینیٹر مشتاق احمد خان کا انتخاب مثبت تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا ،سردارامجد علی

178

اٹک (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر سینیٹ جیسے اعلیٰ ادارے میں اپنی طرف سے اپنی انتہائی قابل اور اہل قیادت کو نامزد کیا ہے، قوم کی ذمے داری ہے کہ وہ مخلص اور اہل قیادت کو پہنچانے ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خرید و فروخت کے گندے کھیل سے دامن بچاتے ہوئے مشتاق احمد خان کا سینیٹر منتخب ہوناانتہائی خوش آئند ہے۔ نوجوان سیاسی ورکر کاایوان بالا میں کردار نہایت اہم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ،نائب امرائے ضلع ناصر اقبال خان، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 ,پی پی 3اقبال خان ، ڈاکٹر نور حسین ملک،قاری خورشید حسین ،ڈپٹی سیکرٹری مولانا عمر وقاص ، ڈپٹی سیکرٹری ضلع و جنرل کونسلر شہاب رفیق ملک اورناظم نشرو اشاعت سید ثنا اللہ بخاری نے اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں نو منتخب سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔قائم مقام امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نو منتخب سینیٹر مشتاق احمد خان امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی رہنمائی میں اس معتبر فورم پر اسلام اور پاکستانی عوام کا مقدمہ خوبصورتی سے لڑیں گے۔ ان کا انتخاب بہترین اور مثبت تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا ۔