میٹرو کیش اینڈ کیری اور پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈزکے درمیان شراکت داری

402

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیش اینڈ کیری نے پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف ) کے صنعتی تربیتی پروگرام2017میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے ،اس پروگرام کے تحت 100سے زائد طلباء کو بیکری اور میٹ پروسیسنگ کے شعبہ جات میں12ماہ پر محیط ٹیکنیکل و ڈیولپمنٹ ٹریننگ فراہم کی جائیگی۔

اس پروگرام کے تحت منتخب طلباء کو نہ صرف کلاس رومز میں بیری اور میٹ پروسیسنگ کے شعبوں کے متعلق تعلیم فراہم کی جائیگی بلکہ انہیں عملی مظاہرے سے بھی مستفید کیا جائیگا تا کہ یہ طلباء اپنی مہارتوں میں اضافہ کرکے پاکستان کی ریٹیل انڈسٹری میں قابل فخر کردار ادا کرسکیں۔میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczنے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اس تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے 50بہترین طلباء کو میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان میں ملازمتیں فراہم کی جائینگی ۔