ممتاز سہتو آج ایک روزہ دورے  پر کندھکوٹ پہنچیں گے

90

کندھکوٹ(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو ایک روزہ دورے پر آج کندھ کوٹ پہنچیں گے۔ وہ دیگر پروگرامات کے علاوہ بعدنماز مغرب مقامی گراؤنڈ میں منعقدہ اجتماع عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اجتماع سے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، ضلعی امیر حافظ سلیم اللہ خلجی اورعبیداللہ گولہ ودیگر رہنما خطاب کریں گے۔