عمران خان نے دھرنوں اورالزامات کی سیاست کی‘ مریم اورنگزیب

143

راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور دوسروں کی پگڑی اچھالنے کی سیاست کی جبکہ حکومت نے ملک بھر میں عالمی معیارکے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ان خیالات کاظہار انہوں نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے
ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر اعتراض کرنے والا عمران خان خود سینیٹ میں اپنے امیدوار کو بھی ووٹ دینے نہیں آیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کا کنونشن 11مارچ کے کنونشن کی تیاریوں کے لیے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں عالمی معیار کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ریالوجی اور گائنی 3اسپتال صرف راولپنڈی شہر میں ہیں۔ اس کے علاوہ بہاولپور ، جڑانوالہ،لاہور ،فیصل آبادکے علاوہ دیگر شہروں میں عالمی سطح کے اسپتال بنائے ہیں جبکہ عمران خان نے کے پی کے میں ایک اسپتال بھی نہیں بنائے ہیں۔