چ?ن ?? تائ?وان ?و د?ر?ن? تنازعات ?? حل ??لئ? برابر? ?? سطح پر مذا?رات ?? دعوت

311

چین نے تائیوان کو دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے برابری کی سطح پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ چین کے صدر لی چن پنگ نے کہا ہے کہ اگر تائیوان ون چائنا پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے چین کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کرے تو چین اس کو خوش آمدید کہے گا۔ انہوں نے یہ پیشکش براہ راست اپنے تائیوانی ہم منصب ماینگ جیو کو کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو برابری کی سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کر لینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں فریقین کو مسائل کے حل کیلئے دلیرانہ اقدامات اٹھانے ہوںگے اور چین تائیوان کی عوام کیلئے مزید اقتصادی مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ تائیوان کے موجودہ صدر کا جھکاو چین کی جانب ہے تاہم ملک میں موجود مضبوط چین مخالف تحریک کے باعث وہ کھل کر چین کی حمایت نہیں کرتے۔