فضا میں دھواں اور شور بڑھ رہا ہے

135

کراچی کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے ساتھ ٹریفک بھی بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ جن کی وجہ سے شور اور دھواں بڑھ رہا ہے، صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی آلودگی اور ساتھ ہی ٹریفک کا بھی دھواں فضا میں شامل ہورہا ہے جو انسانی زندگی کے لیے بے حد مضر ہے، ٹریفک کا شور اعصابی نظام پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے اور صحت ہو تو انسان ہر کام اور ہر طرح کی محنت کرسکتا ہے، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس قومی مسئلے کا حل پہلی فرصت میں کرنا چاہیے۔
بینا روبی، ریتی لائن