شیوں تو امریکا سے بہت سی اچھی اور بُری باتیں منسوب ہیں لیکن ایک اچھی بات امریکا میں اُس وقت سامنے آئی، جب 35 ویں امریکی صدارتی انتخابات رچرڈنکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوئے۔ 1960ء میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران امریکی میڈیا میں صدارتی بحث متعارف کروائی گئی۔ اس صدارتی بحث سے امریکی عوام کو اپنے نمائندے کا انتخاب کرنا آسان ہوگیا۔ صدارتی بحث دراصل ان اُمیدواروں کے درمیان ہوتی ہے جو صدارتی کرسی کے اُمیدوار ہوتے ہیں، اُس میں وہ اپنا منشور اور آئندہ کا پروگرام عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ جیسا کہ پاکستان میں دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کرنے جارہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اس بحث کی بنیاد رکھیں اور ہمارے میڈیا میں بھی وزیر اعظم کی کرسی کے اُمیدواروں کے درمیان بحث ہونی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی عوام کو اپنے اگلے وزیرا عظم کا انتخاب کرنے میں آسانی ہو۔
سُمیر عبداللہ
sumairabdullah@hotmail.co.uk