راولپنڈی (آن لائن) آپریشن ردالفساد کے دوران سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، راکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ، پشین، کھڈکوچہ اور سبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔