رواں مہینے میں 10 ائیرکنڈیشن بسیں چلائی جا ئینگی ۔ کمشنر کراچی اعجا ز احمد خان

397

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کمشنرآفس کراچی میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی بورڈ کا 144 واں اجلاس چیئر مین و کمشنر کراچی اعجا ز احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہو ا ۔جس میں کراچی شہر کیلئے رواں ماہ(مارچ) میں بینظیر انٹر اسٹی پا ئلٹ بس پروجیکٹ اور اسکے روٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی ،

اس مو قعہ پرایڈیشنل کمشنر کراچی (ون ) و ڈپٹی کمشنر ساؤ تھ آصف جمیل ،سیکریٹری آرٹی اے نظر حسین شاہانی ۔سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئر ینگ بیوروکے ڈی اے(KDA) قاضی عبدالقدیر ،ایس ایس پی ٹریفک پو لیس ایسٹ ملک ظفر ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس ویسٹ ڈاکٹر نجیب خان ،ایس ایس پی ٹریفک ملیر مجنو خان انڑ ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس سٹی ملک اصغر،ایس ایس پی ٹریفک ساؤ تھ اعجا ز علی شیخ ،ایس ایس ٹریفک سینٹرل سید ذوالفقار علی شاہ اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کو رنگی اعجا زہا شمی کے علاوہ ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی مو جو د تھے۔ کمشنر کراچی کو سیکر یٹری آرٹی اے (RTA )نے پروجیکٹ کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے شہریو ں کو آرام دہ سفری سہولیا ت کی جلد از جلد فراہمی کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا ہے

پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی اور شہر یو ں کوفوری ریلیف دینے کے سلسلے میں قلیل مدتی منصوبے کے تحت بینظیر انٹر اسٹی پائلٹ بس پروجیکٹ کے تحت ما رچ کے یعنی رواں مہینے میں 10 ائیرکنڈیشن بسیں چلائی جا ئینگی ،جو کہ داؤ د چورنگی تا براستہ قائد آبا د ،اسٹار گیٹ ،شاہ فیصل کا لو نی ،ڈرگ روڈ ،کا رساز ،نرسری ،میٹر و پو ل ،زینب ما رکیٹ ،پریس کلب ،شاھین کمپلکس ،آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور چلا ئی جا ئینگی ،جس سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہو نگے ،کمشنر کراچی اور بو رڈ کے ممبران نے منصوبے کو سراہتے ہو ئے کہا کہ حکومت مفاد عامہ کے منصوبو ں اور شہر کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیا دوں پر اقدامات کررہی ہے ،سندھ ما س ٹرانزٹ اتھا رٹی ،ٹرانسپورٹ اینڈ ما س ٹرانزٹ ڈیپا رٹمنٹ حکومت سندھ ،

وزیر اعلی سندھ اور وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ کراچی ما س ٹرانزٹ کے منصوبو ں ،بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم اور کراچی سرکلر ریلوے کے حوالوں سے دن رات کو شاں ہیں اور عوام کو ہر ممکنہ ریلف دینے میں مصروف ہیں ،کمشنر کراچی کو اس مو قعہ پر بتایا گیا کہ پائلٹ پروجیکٹ میں چلنے والی ائیر کنڈیشن بسوں کا یکطرفہ کرایہ 20 روپے ہو گا، کمشنر کراچی نے کہا کہ ما س ٹرانزٹ منصوبو ں کی تکمیل سے نا صرف لا کھو ں شہریو ں کو آرام دہ جدید سفری سہو لیا ت میسئر ہو نگی بلکہ ہزاروں افراد کو روزگا رکے بھر پو ر مواقع بھی فراہم ہو نگے ،بو رڈ کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کئی امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا اورکئی اہم فیصلے کیئے گئے ۔