متحدہ مجلس عمل کی بحالی ملک و قوم کے لیے خوشخبری ہے، سردار ظفر

210

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور سلامتی و بقا اور ملک میں جمہوری استحکام کے لیے متحدہ مجلس عمل کی بحالی ملک و قوم کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ ایم ایم اے کے قیام کا اصل مقصد دینی جماعتوں کو ظلم و جبر کے نظام کیخلاف متحد کرنا اور ملک میں سیکولر و لبرل ازم کے خواب دیکھنے والوں کا راستہ روک کر نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہے۔ پاکستان کو اس کے نظریاتی تشخص سے محروم کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلے گی اور ان تمام دینی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی جو پاکستان کو اس کے نظریے کے مطابق ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔