قادیانیوں کو دیے گئے سرکاری تعلیمی ادارے واپس لیے جائیں

95

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیرعباسی نے کہا ہے کہ چناب نگر سمیت مختلف شہروں میں قادیانیوں کو فراہم کیے گئے سرکاری تعلیمی ادارے واپس لیے جائیں۔قادیانی فتنہ اور پاکستان کیلیے یہود وہنود سے زیادہ خطرناک ہیں۔ قادیانی سازش کے تحت 1973ء کا دستور ختم کرواکر خود کو مسلمان تسلیم کروانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلیے قادیانی بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ قادیانی پاکستان کے نہیں امریکا،اسرائیل اور بھارت کے وفادار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلیے قادیانی بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کررہے ہیں۔ قادیانی چناب نگر میں پاکستان کے آئین وقانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ قادیانیوں کی غیر اسلامی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر حکومتی خاموشی قابل مذمت ہے۔ حکومت قادیانیوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ چناب نگر سمیت مختلف شہروں میں قادیانیوں کو فراہم کیے گئے سرکاری تعلیمی ادارے واپس لیے جائیں۔ قادیانیت نواز افسران سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دے کر امتناع قادیانیت آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی وزیر تعلیم قادیانیوں کو تعلیمی ادارے فراہم کرنے کافوری نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ سیکولر لابی ایک بار پھر سرگرم ہے جو پاکستان کو لادین ریاست بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کولادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام ہوں گے۔