فائنڈمائی ڈاکٹرپا کستان میں پہلی بار فضائی ایمبولنس سروسز کا آغاز 23مارچ سے کر یگا۔چیف ایگزیکٹو سعد صدیقی

598

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فائنڈ مائی ڈاکٹر نے پاکستانی عوام کیلئے23مارچ2018ء سے ائیر ایمبولینس سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ایئر ایمبولینس سروس کو اسٹار ایوی ایشن کا تعاون حاصل ہے ،ائیر ایمبولینس کے ذریعے مریض کو علاج کی غرض سے ایک شہر سے دوسرے شہر کم وقت میں منتقل کیا جا سکے گا پاکستان میں ائیر ایمبولینس اپنی نوعیت کی منفرد سہولت ہو گی ۔

یہ بات فائنڈ مائی ڈاکٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد صدیقی نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔فائنڈ مائی ڈاکٹر کے سی ای او سعد صدیقی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ائیر بس سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہے جو دنیا کے ہوائی جہازوں کے عین مطابق ہے ۔مریضوں کوایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کیلئے ائیر بس میں تین اقسام کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس میں4افراد سے15افراد تک کے بیٹھے کی گنجائش موجود ہے اس ایئر ایمبولینس میں ایک ڈاکٹر اور نرس موجود رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایئر ایمبولینس سروس پاکستان کے تمام شہروں میں کم سے کم قیمت میں متعارف کرائیں ۔سعد صدیقی کا کہنا تھا کہ فائنڈ مائی ڈاکٹر اس سے قبل اسٹارٹ اپ پروگرام کے تحت گھروں پر لیبارٹری ٹیسٹ اور ڈاکٹروں کے علاج کی سہولیات کا پروجیکٹ بھی متعارف کر اچکا ہے،گھر بیٹھے لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات ڈاکٹر عیسی لیبارٹری ،ہاشمانی اسپتال ،این آئی بی ڈی ،نیشنل میڈیکل سینٹر اور حسینی بلڈ بینک کے ذریعے انہی کے متعین کردہ قیمت کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔

فائنڈ مائی ڈاکٹر کی ویب سائیڈ پر اس حوالے سے تما م تفصیلات موجود ہے ۔ فائنڈمائی ڈاکٹر‘‘ موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی شعبے کے ڈاکٹر کے بارے میں معلومات سے لے کر آن لائن فیس جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ دنیا بھر کے ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن میڈیکل رپورٹس کا تبادلہ بھی باآسانی ممکن ہے، یہ طب کے شعبے میں پاکستان کی پہلی موبائل ایپ ہے اورفائنڈ مائی ڈاکٹر ایپ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے،

انہوں نے کہا کہ فائنڈ مائی ڈاکٹر ایپ انسانی خدمت کا ایک راستہ ہے اس طرح بیمار افراد کے وقت کو بچایا اور مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’فائنڈ مائی ڈاکٹر‘‘ موبائل ایپ پا کستان کی پہلی آن لا ئن سروس ہے جو لو گوں کو طبی سہو لیا ت فراہم کر رہا ہے۔