انتخابات کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی کر رکھی ہے، عارف شیرازی

142

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی )ماعت اسلامی زون پی پی 13 کے ارکان کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت امیر زون حاجی یار محمد منعقد ہوا ، جس میں دعوتی، تنظیمی اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا کہ ہم ٹھوس منصوبہ بندی کے ذریعے عام انتخابات میں عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ ہمارا عوامی رابطہ مضبوط ہے اور نتائج کے حوالے سے ہم پر امید ہیں۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ختم نبوت ؐ کی آئینی شقوں میں ناپاک ترامیم کی سازش کے ذمے دار عناصر کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس اہم مسئلے پر اپنی ذمے داری پوری کرے ورنہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے۔ اجلاس میں نائب امیر سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی قاضی محمد جمیل نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں سابق ماہ کی کارروائی رپورٹ سیکرٹری جنرل زون منظور اکبر اور الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 13 کی کارکردگی رپورٹ صدر ہارون رشید نے پیش کی۔