پاکستان “خوش رہنے میں”بھارت سے آگے

2188

اقوام متحدہ کی جاری کردہ عالمی خوشی کی رپورٹ 2018 کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت سےآگے نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے خوش رہنے والے ممالک کی رپورٹ جاری ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 درجے ترقی حاصل کی ہے پاکستان 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیاہے۔

اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہےجبکہ سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ’’خوش ترین‘‘ ملک قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس آمدنی، صحت مند زندگی، سماجی آزادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔