پاکستان کی تاجر برادری کو شام کے متاثرین کی امداد کے لیے آگے بڑھنا چاہیئے

541

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکا ایک وفد سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان کی سربراہی میں شام کے مظلوم مسلمانوں کیلئے امدادی کاروائی کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہے ۔ اس وفد میں ممبر مینیجنگ کمیٹی REAPمحمد آصف پولانی ، سابق وائس چیئرمین REAPمحمد انور میانور، محمد زبیر اشرفی ، محمد بشیر، شعیب رؤف اور امین لاکھانی شامل ہیں ۔ رفیق سلیمان نے بتایا کہ وہ اسوقت ترکی اور شام کے سر حدی علاقوں کا دورے پر آئے ہیں

اور ہمارے شامی مسلمان بھائی ،بہنیں اور معصوم بچے سخت مشکل حالات کا شکار ہیں اور ہماری فوری امداد کے منتظر ہیں ہمیں انکی مدد کیلئے مل کر آگے بڑھنا چاہیئے ۔ REAPکے وفد نے ترکی میں فلاحی کاموں میں مصروف عمل اداروں آفاد (AFAD)اور دیانت (DIYANAT)کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ہمرا ہ شام کے متاثرین کیلئے قائم امدادی کیمپوں کا بھی دورہ کیا ۔ آفاد اور دیانت کے عہدیداران نے REAPکے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی چاول کے ایکپسپورٹرز کا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے قدم اٹھانا دیگر ممالک کیلئے اچھی مثال ہے ۔

th (2) رفیق سلیمان نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک شام کے معصوم مسلمان اپنی زندگی کی سخت آزمائش سے گزر رہے ہیں ۔اس وقت امدادی کیمپوں میں ہنگامی طور پر خیمے ، کمبل، خوراک، پانی ا ور ادویات کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی تمام تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس مشکل مرحلے میں ان مجبور مسلمانوں کی مدد کیلئے ذاتی طور پر ترکی اور شام کا دورہ کر نا چاہیئے ۔ انہوں نے ترکی کی حکومت کی جانب سے شام کے لاکھوں متاثرین کو پناہ دینے پر اظہار تشکر کیا اور انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ رفیق سلیمان نے آفاد کے سینیئر عہدیدار SINAN ATAKAN اور دیانت کے سینیئر عہدیدار مصطفٰی کو ان کی بے لوث خدما ت کے اعتراف میں REAPکی یادگاری شیلڈ اور اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے۔