پنجاب میں بڑھتے ہوئی اسٹریٹ کرائم کی  وارداتیں باعث تشویش ہیں، احسن ملک

147

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67کے امیر نعمان احسن ملک ،جنرل سیکرٹری میاں بلال انور اوریوسف گل پراچہ نے پنجاب میں بڑھتے ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اورشہریوں سے عدم تحفظ کا احساس ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ قصورواقعہ میں کمسن بچی کاقتل اور پنجاب میں روزانہ بے شمار جرائم کی وارداتوں نے حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔حالیہ واقعات پاکستان کو بدنام کرنے اورناکام بنانے کے گھناؤنی سازشیں ہیں۔ زبیرلطیف نے مزید کہا کہ اہل و دیانتدار قیادت ہی عوام کے تمام مسائل حل اور پر امن و عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے نظام کے خاتمے اور کرپٹ و ظالم قیادت سے نجات کے بغیر ملک ترقی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔