جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ کے تحت آج حلف برداری کی تقریب ہوگی

76

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) گزشتہ دنوں جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداروں کے اعزاز میں جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی طرف سے(آج ) 16 مارچ کو بعد نماز مغرب راولپنڈی آرٹس کونسل میں حلف کی تقریب اور امت مسلمہ یوتھ کنونشن ہوگا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد اور مرکزی صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل مہمانان خصوصی ہوں گے۔جبکہ اس کنونشن سے ا میر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈ ی سید عارف شیرازی ٗقائم مقام صدر جے آئی یوتھ راولپنڈی ملک عمران اور دیگر رہنما بھی اظہار خیال کریں گے۔در ایں اثنا نائب امیر ضلع سید عزیر حامد کی قیادت میں ایک وفد نے راولپنڈی آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور موقع پر تیاریوں اورانتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم ٗ نائب امیر پی پی 13 چودھری منیر احمد ٗقائم مقام صدر جے آئی یوتھ راولپنڈی ملک عمران اور ڈپٹی سیکرٹری رمیض قریشی بھی شامل تھے۔