راولپنڈی پولیس کی کارروائی،ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

145

راولپنڈی(اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے جرائم عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لیے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے عبدالعظیم سے250گرام چرس،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ثاقب سے120گرام چرس، ریاض سے135گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے رضوان سے1260گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے یاسر سے01لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے زاکر سے5لیٹر کھلی شراب، تھانہRA بازار پولیس نے نوید سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے شمریز سے5لیٹر کھلی شراب،مختار سے 5 لیٹرکھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نیرضوان سے 1 عدد پستول30بور مع3روندبرآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ راولپنڈی پولیس نے سی پی او کی خصوصی ہدایت پروال چاکنگ کرنے والوں اور کرایے داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر واہ پولیس نے قیوم خان جبکہ کرایے دار آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ پیرودھائی پولیس نیزیشان،عمر رحمن،فیاض اور عبداللہ کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی نقدی اور موبائل فونزبر آمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاپولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص خرم پراچہ میں بذریعہ جوا کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان عمران، بابر، تصور، خالد،جمیل،محسن اور مطلوب کوبذریعہ جوا کھیلتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ 19500روپے ،6عدد موبائل برآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔