گلیکسی S9 اور S9 پلس پاکستان میں جاری کر دیئے گئے

739

کراچی۔ ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنی جدید ترین موبائل سیریز سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس کا پاکستان میں اجراء کر دیا ہے جو شاندار کیمرے پر مشتمل ہیں۔ ان موبائل فونز میں ایک بہتر کیمرے اور غیرمعمولی ویڈیو کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے نمایاں خصوصیات کے علاوہ سپر سلو مو متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایک بڑی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس سمارٹ فونز لوگوں کو رابطے اور دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلہ کیلئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ یہ ڈیوائسز ان افراد کے لئے تیار کی گئی ہیں جو بہتر رابطے اور تصاویر، ویڈیوز اور ایموجیز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ گلیکسی ایس S9 اور S9 پلس سام سنگ کے جدید ترین کیمرے کے ساتھ مزین ہیں۔ اس کے دوبارہ ڈیزائن کے گئے نئے ڈوئل ایپچر لینس کم روشنی کے ماحول میں تصاویر نکالنے کے حامل انقلابی کیمرے، سپر سلو مو ویڈیوز کی صلاحیت کے قابل بناتے ہیں۔ پرسنلائزڈ اے آر ایموجی کے ساتھ گلیکسی S9 اور S9 پلس کسی لمحہ کو ضائع کئے بغیر صارفین کو ہر روز اپنی ای پک بنانے کے قابل بناتے ہیں۔
گلیکسی S9 اور S9 پلس ایک بہتر تفریحی تجربہ کے ساتھ اے کے جی کی جانب سے فراہم کردہ طاقتور سٹیریو سپیکرز، ڈولبی Atmos کے ساتھ بہترین آڈیو اور ایج سے ایج انفینٹی ڈسپلے سام سنگ کے ڈیزائن ورثہ کا ایک اہم قدم ہیں۔ علاوہ ازیں گلیکسی S9 اور S9 پلس نئی سمارٹ تھنگس ایپ کی خصوصیت کے حامل ہیں جو سام سنگ کی پہلے سے موجود IoT سروسز کو ایک سنگل اور سمارٹ تجربہ میں شامل کرتا ہے۔
سام سنگ الیکٹرانکس ای سی پاکستان کے صدر وائی جے کم نے کہا کہ سمارٹ فون کو ہم نے ذاتی اظہار اور رابطے میں تبدیل کر دیا ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ ہم نے سمارٹ فون کیمرے کو دوبارہ تیار کیا ہے۔ نہ صرف گلیکسی S9 اور S9 پلس صارفین کو بہترین تصاویر اور کسی بھی جگہ ویڈیوز کے قابل بناتے ہیں بلکہ یہ وہ سمارٹ فون ہیں جو دوسروں سے رابطے اور اپنے خیالات کے اظہار میں مدد کیلئے تیار کئے گئے ہیں جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔
آج کیمرے تصاویر لینے سے زیادہ اہم ہیں، یہ رابطے کے لئے ہیں۔ صارفین جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سمارٹ فون کیمرے چاہتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ معیار کی تصاویر اور اپنی ذاتی اور منفرد کہانی کو بیان کرنے کے لئے ٹولز کے ساتھ اظہار کر سکیں۔