پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر و سینئر صحا فی حاجی نواز رضا کوحکومت پاکستان کی جا نب سے ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا ہے۔

578

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر و سینئر صحا فی حاجی نواز رضا کوحکومت پاکستان کی جا نب سے ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا ہے۔23مارچ کوصدر اسلامی جمہو ریہ پاکستان ممنون حسین ستارہ امتیاز عطا کر ینگے۔حاجی نواز رضا گزشتہ35برس سے شعبہ صحا فت سے وابستہ ہیں۔ان کی صحا فتی خدمات کو دیکھتے ہو ئے انھیں ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ ستارہ امتیاز کو ستارہ فضیلت بھی کہا جاتا ہے، اسے حکومت پاکستان یوم آزادی اور یوم پاکستان کے موقع پر کھیل، ادب، فنون لطیفہ، طب اور سائنس سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے شخصیات کو دیتی ہے۔ اور یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ پاکستان اس اعزاز سے پاکستانی عوام کو نوازتے ہیں۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حاجی نواز رضا کوستارہ امتیاز کا اعزاز حاصل ہونے پر پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان سمیت مرکزی مجلس عا ملہ کے ارارکین نے ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کر نے پر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود احمد یوسفی، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر افضال محسن، نائب صدر ثا قب صغیر، سیکریٹری حامد الرحمن اعوان، جوائنٹ سیکریٹری منیر عقیل انصاری سمیت دیگر صحا فی برادری نے حاجی نواز رضا کوستارہ امتیاز کے لئے نامزد ہو نے پر مبارکباد پیش کی ہے۔