خونی ڈور پھرنے سے اب تک متعدد افراد زخمی ہوگئے، نعمان ملک

186

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ اور دیگر نے کہا ہے کہ گلے میں ڈور پھرنے سے 4 سالہ معصوم بچی کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ خونی ڈور پھرنے سے اب تک متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت اور قانون پر عمل درآمد کویقینی بنانے والے ادارے مجرمانہ غفلت کا مسلسل مظاہرہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ پابندی کے باوجود ہر سال اس خونی کھیل سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اعلانات اور لاہور ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود بسنت جیسے خونی کھیل کی مکمل روک تھام نہ ہونا تشویش ناک صورتحال ہے۔ اداروں کی طرف سے یوں قانون کا مذاق اڑانا درست اقدام نہیں۔ ضرورت بات اس بات کی ہے کہ پتنگ بازوں سمیت اس گھناؤنے کاروبار کے ساتھ وابستہ افراد کیخلاف بھی بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی معصوم کی جان ڈور پھرنے سے ضائع اور کسی ماں کی گود نہ اجڑے۔