دین کے مطابق انفرادی و اجتماعی زندگی گزارنے کا نام ہی اسلام ہے

212

شکارپور( وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ دین کے مطابق انفرادی و اجتماعی زندگی گزارنے کا نام ہی اسلام ہے ،یہی زندگی اللہ کو محبوب اور منظور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکار پور کے قریب آرائیں میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی امیر عبدالرحمن منگریو اورمولانا عبدالعزیز بھٹو نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے ریلوے کا خسارہ، پی آئی اے تباہی کے دہانے پر اور اسٹیل ملز کو مفت میں دینے والے حکمراں یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ۔کوئی کہہ رہا ہے کہ نیا پاکستان جبکہ پانچ مرتبہ اقتدار میں رہنے والے بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ عوام نے کامیاب کیا تو ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر جھوٹ بولا جارہا ہے۔ خسارہ، بھوک و افلاس سے نجات اور ترقی کا واحد راستہ زندگی کے ہر دائرے میں اسلام کو عملی طور پر نافذ کرنے میں مضمر ہے۔