دور حاضر میں درپیش مسائل کا واحد حل قرآن ہی میں مضمر ہے، اسلامی جمعیت طالبات پنجاب

170

لاہور (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ پنجاب کی ناظمہ ثنا ہارون نے کہاہے کہ دور حاضر میں درپیش مسائل کا واحد حل قرآن ہی میں مضمر ہے۔ ڈپریشن، مایوسی اور نا امیدی کی جانب بڑھتے اس معاشرے کو رہنمائی کی ضرورت ہے، جو فقط کتاب اللہ میں پنہاں ہے۔ وہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والے سالانہ پلاننگ کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس میں سیشن 2018-19ء کے لیے دعوتی، تربیتی اور تنظیمی منصوبہ بندی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ فہیم نے بھی خصوصی شرکت کی۔