ایڈلر گرلز کالج کے زیر اہتمام ’’ولڈڈینٹل ہیلتھ‘‘ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

555

ماہرین طب نے طلبات کو دانتوں اور ان کی ممکنہ تکالیف کے بارے میں معلومات فراہم کیں

کراچی : ایڈلر گرلز کالج کے زیر اہتمام ’’ولڈڈینٹل ہیلتھ ‘‘ کے حوالے سے گلشن اقبال بلاک 4میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر دانتوں کے امراض کے ماہربرینڈ سینئر منیجر محمد عاصم علی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ دانتوں کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا جس کی بنیادی وجہ ہے کھانے پینے کی اشیا کا مناسب وقت پر استعمال نہ کرنا۔ بے وقت کا کھانا اور پھر باقاعدگی سے اس کی صفائی نہ کرنے سے دانت خراب بھی ہوتے ہیں

ان کا رنگ بھی خراب ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دانتوں کو دن میں دو بار برش کرنے کے علاوہ متعدد بار کلیاں کرنا بھی فائدہ مند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت اور صفائی کا ٹھیک طور سے خیال نہ رکھنے کے باعث اکثر periodontitis کا مرض لاحق ہوتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں چھالیہ، پان گٹگا جیسی اشیا مسوڑوں کی اس بیماری کے لاحق ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح ایسی انفیکشن کا باعث بننے والے بیکٹیریا ایسی حالت میں آ جاتے ہیں کہ وہ انسانی جسم میں داخل ہوکر متعلقہ فرد کی قوت مدافعت کو کمزور کر دیتے ہیں۔ موقع پر ایڈلر گرلز کالج کے ڈائریکٹر عبد الحسیب مینار، پرنسپل انجم مجاز، ایونٹ کوآرڈنیٹر افشین چوہان ودیگر بھی موجود تھے۔