اسٹیٹ بینک نے 10,000 روپے کا بینک نوٹ جاری کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

852

بینک دولت پاکستان نے واضح طور پر 10,000 روپے کا بینک نوٹ جاری ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ایک حلقے میں گردش کرنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ موجودہ مالیت کے بینک نوٹ اطمینان بخش طریقے سے ادائیگی، چکتائی سمیت معیشت کی دیگر منسلک ضروریات کو پورا کر رہے ہیں، لہٰذا بلند مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور بینک نوٹوں کے بارے میں کسی بھی خبر کے مصدقہ ہونے کے متعلق اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ اور اس کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چیک کر لیں۔ اسٹیٹ بینک باقاعدگی سے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز کو اپڈیٹ کرتا ہے اور اسٹیٹ بینک سے منسلک کسی بھی خبر کی توثیق ان ذرائع سے کی جا سکتی ہے۔