گوادر، میراللہ بخش نے ساتھیوں سمیت مسلم  لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

136

گوادر (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے ممبر اور یونین کونسل کلگ کلانچ کے معتبرشخصیت میراللہ بخش نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں مسلم لیگ (ن) برائے نام کی سیاسی جماعت ہو کر رہ گئی ہے۔ اشرف حسین کی نیشنل پارٹی اور نسیم پیربخش کی جمعیت میں شمولیت سے پارٹی ختم ہوکر اپنا وجود کھوچکی ہے۔ لہٰذا میں ڈسٹرکٹ کونسل کے دیگر دو اراکین سمیت مسلم لیگ (ن)سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور صلاح ومشورے کے بعدآئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔