پی ایس ایل فائنل کراچی میں مزید خوشیاں لایا ہے‘ آئی ایس پی آر

277
کراچی: پی ایس ایل کے موقع پر سخت سیکورٹی کے باعث ایک مرکزی سڑک سنسان پڑی ہے
کراچی: پی ایس ایل کے موقع پر سخت سیکورٹی کے باعث ایک مرکزی سڑک سنسان پڑی ہے

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں مزید خوشیاں لایا ہے اور ہم امن و استحکام کے راستے گامزن ہیں‘ ان شاء اللہ دیرپا امن و استحکام آئے گا جبکہ ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کی جنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں پی سی بی، غیر ملکی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے
کہ پی ایس ایل کے فائنل نے روشنیوں کے شہر کو مزید روشن کیا ہے اور پی ایس ایل فائنل کراچی میں مزید خوشیاں لے کر آیا ہے جبکہ ہم امن و استحکام کے راستے پر گامزن ہیں اور ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کی جنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے ان شاء اللہ ملک میں دیرپا امن و استحکام آئے گا۔