پی ٹی سی ایل کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈکی پی ایس ایل2018ء میں شاندار جیت

784

کراچی:پی ٹی سی ایل، اسلام آبادیونائیٹڈ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 3کے فائنل کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہے ۔پی ٹی سی ایل، پی ایس ایل 3 میں اسلام آبادیونائیٹڈکا آفیشل پارٹنرہے۔اسی سلسلے میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی پشت پر پی ٹی سی ایل کا لوگو (Logo) بھی واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے۔اس ملک کے لوگ پی ٹی سی ایل اور کرکٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

پاکستان بھر میں لاکھوں مداحوں کا جوش و خروش اور جذبات کا اس موقع پر دیکھا جانا نہایت حوصلہ افزاء تھاجس کا مرکز کراچی تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں نہایت عمدہ رہی، اُن کی یہ جیت تمام کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کا نتیجہ تھی۔ پی ٹی سی ایل، پی ایس ایل 2018جیتنے والی ٹیم کے ساتھ پھر سے شراکت پر فخر محسوس کر تاہے۔اس موقع پر چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا:146146پی ٹی سی ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اور مینجمنٹ کو پی ایس ایل 2018 کی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ہمیں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا، اِسی لیے ہم نے اس ٹیم کے ساتھ اس سال پھر سے شراکت کی۔کرکٹ کی پاکستان واپسی ، خصوصاََبین الاقوامی کھلاڑیوں کی اِس دفعہ پی ایس ایل 3 میں شرکت درحقیقت پوری قوم کی جیت ہے۔پی ٹی سی ایل نے ایک ملکی کمپنی ہونے کے ناطے سے ، ملکی کھیلوں کو ہمیشہ فروغ دیاہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔145145اسلام آباد یونائیٹڈکے روح رواں ، علی نقوی نے کہا: 146146تمام ا سپانسرز نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم اپنے تمام اسپانسرز بالخصوص پی ٹی سی ایل کا شکریہ ادا کرتے ہیں

PSL-Final-matchpsl انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں بھروسہ رکھااور اِس کو مسلسل دوسرے سال اسپانسرکیا146کرکٹ لوگوں میں بہت سی خوشیاں پھیلاتی ہے145 اِسی لیے ہم خوش ہیں کہ ہم پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لائے جو کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے نعرے146146United we win145145 کے عین مطابق ہے۔145145پی ٹی سی ایل، پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کے ساتھ پرانی وابستگی رکھتا ہے اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے آگے بڑھ کر حصّہ لیتا ہے۔