جماعت اسلامی پنجاب کے تحت کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر آج احتجاجی کیمپ ہوگا

119

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی دینے، حکومت ودیگر مقتدر قوتوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانے اور ملکی معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے کے لیے احتجاجی کیمپ آج 11 بجے صبح فیصل چوک (اسمبلی ہال) مال روڈ لاہور پر ہوگا۔ احتجاجی کیمپ میں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد و دیگر قائدین شرکت کریں گے اور 12 بجے دن میڈیا کو پریس بریفنگ دیں گے۔ مزید برآں ایک روزہ احتجاجی کیمپ 11 بجے صبح سے 5 بجے شام تک جاری رہے گا۔ اس احتجاجی کیمپ میں صوبے بھر کے کاشتکار اور ان کے رہنما، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔