ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پرٹی 20کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے

426

کراچی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یکم اپریل 2018 سے منعقد ہونے والی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی T20 سیریز کے ٹکٹس Yayvo.com پر دستیاب ہیں جو کہ کراچی میں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز کی تفصیلات ٹی سی ایس کی ویب سائٹ (www.tcs.com.pk) پر موجود ہیں۔سیکیورٹی کی وجوہات کی بناء پر فی شناختی کارڈ پانچ ٹکٹس سے زائد نہیں دیئے جائیں گے اور ٹکٹ خریدتے وقت خریداروں کو اپنے اصل شناختی کارڈ دیکھانا ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مقررہ قیمتوں یعنی500 روپے،1000 روپے ،2000 روپے اور5000 روپے میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔