صدر کاٹی کا گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ 

406

صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے پیداوار براہ راست متاثر ہوگی ، طارق ملک

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر طارق ملک نے کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتیں شدید متاثر ہوں گی ، صنعتی پیداوارمیں میں کمی ہوگی جس کے سبب ایکسپورٹ میں کمی اور برآمداتی آرڈر کی بروقت سپلائی مشکلات کا شکار ہوجائیں گی۔

جاری کردہ بیان میں کاٹی کے صدر طارق ملک نے کہا کہ مطلوبہ مقدار میں کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے اعلان کردہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو اور صنعتی علاقوں کے لوڈ شیڈنگ سے استثنی کے باعث صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاتعطل صنعتی پیداوار جاری رہنے ہی سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ صدر کاٹی نے گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا گیا

جس کی وجہ سے صنعتوں کو پیداوار بڑھانے اور برآمداتی اہداف حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ طارق ملک نے مطالبہ کیاکہ یہ استثنی برقرار رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کی پیدواری صلاحیت کے لیے درکار ممکنہ اقدامات ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائے جائیں۔