عمران سیاست دان نہیں، میاں صاحب جیل جاتے نظر آرہے ہیں، ترجمان آصف زرداری

168

راولپنڈی (آن لائن) عمران خان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سیاست دان نہیں، نیب کیسز میں میاں صاحب جیل جاتے نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ترجمان آصف علی زرداری عامر فدا پراچہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ 2013ء کا الیکشن آر او الیکشن تھا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ بیلٹ پیپر زیادہ چھاپے گے تھے۔ اختلاف ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں لیکن پی پی ورکر پارٹی کاز پر کام کریں۔ سینیٹ الیکشن کی طرح پی پی آنے والے الیکشن میں حیران کن نتائج دے گی۔