فیس بک صارفین اب اپنا ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکیں گے

654

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیس بک ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔ ماضی میں کوئی بے وقوفانہ پوسٹ کر دی تھی؟؟؟ کوئی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھی جس میں آپ بالکل اچھے نہیں لگ رہے؟؟ تو فکر نہ کریں۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنی ڈائریکشن ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ فیس بک صارفین کے لیے نئے آپشنز پر کام کر رہا ہے جس کے بعد اگلے چند ہفتوں میں فیس بک ٹولز کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنا مخصوص ڈیٹا بلکہ اپنا پورا اکاﺅنٹ بھی ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ اس آپشن کے ذریعے معلومات تک محفوظ رسائی اور اکاﺅنٹ مینج کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ پوسٹس، ری ایکشنز، کمنٹس، ”آپ اپنی ٹائم لائن سے جو کچھ بھی ڈیلیٹ کرنا چاہیں گے،، فیس بک کا نیا آپشن آپ کو پوری آزادی دے گا۔