ٹیکسٹائل ایشیاء کااختتام، 24کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے 63 معاہدے ہو ئے

390

چین کے ساتھ 15 کروڑ ڈالر کے تجارتی معاہدے کئے گئے، گزشتہ سال معاہدوں کی مالیت 15کروڑ ڈالر تھی

ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کے انعقاد سے ہوٹل انڈسٹری کو بھی فروغ ملا،شہر کے تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں کے تمام کمرے بک رہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرچی ایکسپو سینٹر میں جاری انیسویں تین روزہ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش اختتام پذیر ہوگئی،تین روزہ نمائش میں24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے 63 معاہدے کیئے گئے جبکہ گزشتہ سال ٹیکسٹائل ایشیا ء نمائش میں مجموعی معاہدوں کی مالیت 15کروڑ ڈالر تھی۔ چین کے ساتھ 15 کروڑ ڈالر کے تجارتی معاہدے کئے گئے۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ حکومت سندھ سیکیورٹی اداروں اور ٹی ڈیپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انیسویں ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کے انعقاد سے ہوٹل انڈسٹری کو بھی فروغ ملا، رواں ہفتے شہر کے تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں کے تمام کمرے بک رہے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل شعبے سے ایمبرائڈری، ڈیجیٹل پرنٹنگ، میٹالک یارن، فیبرک، کمبل، بٹنز، لیس اور دیگر منصوعات کے معاہدے کئے گئے۔ گزشتہ سال باہم معاہدوں کی مجموعی مالیت 15 کروڑ ڈالر تھی۔

جین کے صوبہ زی جیانگ کی ڈائریکٹر کامرس لی یانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینگے۔ پاکستان سے دوستی پر چینی عوام کو فخر ہے۔ لی یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی وسعت کے لئے آئندہ سال دگنے معاہدے کرینگے ۔زی جیانگ صوبہ کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ پہلی بار زی جیاگ سے150کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی۔ انیسویں تین روزہ بین القوامی ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش میں 450 سے زائد کمپنیوں کی 650مصنوعات کے آٹھ سو اسٹالز لگائے گئے۔ نمائش میں چین سمیت 1200سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کی جن میں ۔ چین، کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ویتنام، ترکمانستان کی مصنوعات نمائش میں شرکاء کی دلچسپی کا مظہر رہیں۔ انیسویں ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش میں چین سے 60 فیصد، یورپ سے30 فیصد اور دیگر ممالک کی10 فیصد کمپنیوں نے ٹیکسٹائل مصنوعات متعارف کرائیں ۔