جماعت اسلامی نے پختونخوا میں خدمت کا حق ادا کیا‘ عنایت اللہ خان

263

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) سینئر وزیر پختونخوا ورہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ عام انتخابات میں نظریہ پاکستان کی حامی اور مخالف لادین قوتوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اوران شاء اللہ کامیابی اسلامی پاکستان کی ہوگی۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی کی عیادت کے بعد کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہاکہ جماعت اسلامی کے وزرا نے حالیہ دور میں اپنے دائرہ اختیار میں خیبرپختونخوامیں عوامی خدمت کا حق اداکیا ہے ، جس کا اعتراف سیاسی مخالفین سمیت
عالمی ادارے بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف زبانوں اور نسلوں کے مسلمان بستے ہیں اس لیے یہاں اسلام کی نظریاتی اساس اور وفاق کی مضبوطی کے ذریعے ہی تمام طبقات کو متحد رکھا جا سکتا ہے۔ وفاق اور نظریہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والے پاکستان اور عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے۔