پاکستان اسٹاک میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی،100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا

304

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس 45000پوائنٹس سے بڑھ کر45500پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ109اب روپے کے نمایاں اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم کاروبار کے2دن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کاشکار رہی

اس کے باوجود4کاروباری دنوں کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 609.46پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 1دن کی مندی میں انڈیکس79.38پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق گذشتہ ہفتے منافع بخش شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی اسی سبب حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں اور سرمائے کے حجم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم ماہرین نے آنیوالے ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھاؤ کے خدشے کا

اظہار کیاہے کیونکہ فی الوقت مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر موجود نہیں جبکہ منافع خوری کا عنصر کسی بھی وقت غالب آ سکتا ہے ،اس صورتحال میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے فروخت پر دباؤ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 530.08پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45030.22پوائنٹس سے بڑھ کر 45560.30پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 231.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 22569.60پوائنٹس سے بڑھ کر22801.34پوائنٹس ہو گیا

ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32343.37پوائنٹس سے بڑھ کر 32727.24پوائنٹس کی نئی سطح پر پہنچ گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 92کھرب61ارب 1کروڑ43لاکھ 72ہزار427روپے سے بڑھ کر 93کھرب70ارب 58کروڑ15لاکھ 9ہزار218روپے ہو گیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45594.98پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروباری مندی کے اثرات غالب آنے سے ایک موقع پر انڈیکس 44786.43پوائنٹس کی پست ترین سطح پت بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کے 29کروڑ66لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 8ارب روپے مالیت کے 18کروڑ79لاکھ27ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1857کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 867کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،888میں کمی اور99کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

th (1)کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈزلمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،فوجی فوڈز ،اینگرو پولیمر ،نیمائر ریسائنسن،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،دیوان سیمنٹ ،میٹکو فوڈز لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،فیصل بینک ،بینک آف پنجاب ،ڈیسکون آکسچیم،پاک انٹرنیشنل بلک ،فوجی فرٹیلائزر ،پکک انشورنس ،جے ایس بینک ،فوجی سیمنٹ اور سوئی سدرن گیس لمیٹڈ سر فہرست رہے