چین نے اقتصادی راہداری کے11 زونز میں سرمایہ کاری سے معذرت کر لی

576

کراچی: چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت 11 اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری سے معذرت کر لی ہے،پہلے مرحلے میں صرف 3 اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر ہی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 14 اقتصادی زونز کے قیا م کی تجویزپیش کی گئی تھی

،تاہم چین نے ان تمام زونز میں سرمایہ کاری کرنے سے معذرت کرلی ہے اور صرف 3 اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اؓظہار کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب چین کو 14اقتصادی زونز کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی،حکومت کی جانب سے چین کو رشکئی،حطار دھابیجی اور کیٹی بندر میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چین کی جانب سے خیبر پختونخوا میں رشکئی میں اقتصادی زونز کے قیام سے انکار کردیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے چین سے رشکئی میں اقتصادی زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،تاہم چینی حکومت نے ان کا یہ مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ چین کی جانب سے ایم تھری انڈسٹریل پارک فیصل آباد دھابیجی اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں اقتصادی زون کے قیام کے حوالے سے رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اقتصادی زونز میں بجلی گیس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کی ذمے داری پاکستانی حکومت کی ہوگی۔