لاہور، جماعت اسلامی پنجاب کے تحت ختم نبوتؐ و  اتحاد امت مشائخ کانفرنس 4 اپریل کو ہوگی

135

لاہور (وقائع نگار خصوصی) موجودہ عالمی وملکی حالات کے تناظر میں عقیدہ ختم نبوتؐ اور اتحاد امت کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی دعوت پرجماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام ’’ختم نبوتؐ واتحادامت مشائخ کانفرنس‘‘ 4 اپریل 2018ء بروز بدھ 10 بجے دن مرکز جماعت اسلامی پاکستان منصورہ ملتان روڈ لاہور پر ہوگی۔ کانفرنس میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،لیاقت بلوچ،علامہ پیر غلام رسول اویسی،میاں مقصود احمد،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،محمدجاوید قصوری اوردیگر دینی وسیاسی رہنما شریک ہوں گے۔