کشمیریوں پر مظالم کا ذمے دارنریندر مودی ہے،شمس الرحمن سواتی

155
راولپنڈی، جے آئی یوتھ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سردار تفہیم اور ملک عمران کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
راولپنڈی، جے آئی یوتھ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سردار تفہیم اور ملک عمران کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے عوام پر ظلم اورقتل عام کی حالیہ لہرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی ،ضلعی صدورجے آئی یوتھ سردارتفہیم اعظم ،ملک عمران خا ن،ضلعی جنرل سیکرٹری اصغرخان مہمند،نائب صدروسمیت دیگرسیاسی ،سماجی اورمذہبی رہنماؤں نے کی ۔ اس موقع پر سول سوسائٹی ،اہلیان راولپنڈی ودیگر طبقات کے افراد نے بھرپورشرکت کی ۔شرکا نے اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پاکستا نی حکومت سمیت مسلم ممالک کے سربراہان اورعالمی برادری کی بے حسی پرغم وغصے کا اظہار کیا ۔امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کشمیری مظالم کا ذمے دارمودی اوربھارت ہے وہیں پاکستان کے موجود ہ اور سابقہ حکمرانوں پر بھی یہ ذم۔ داری عائد ہوتی ہے ، حکمران ،پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے چھڑانے کیلیے کوئی عملی اقدامات نہیں کررہے ۔ کشمیری عوام مظالم کے بعد نئے جذبے سے بیدار ہوتے ہیں اورآزادی کی تحریک کوازسرنوتوانا کرتے ہیں اس سے قبل برہان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کمزور ہونے کے بجائے مزید توانا ہوئی ،حالیہ ظلم بھی بھارت کومہنگا پڑے گا ۔