کا رپوریٹ ٹیکس بجٹ میں واپس لیا جا ئے 

408

کرا چی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری نے اپنی بجٹ تجا ویز میں جو کہ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کی زیر نگرانی تیا ر کی جا رہی ہیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیوFBRسے مطا لبہ کیا ہے کہ کمپنیز کے اکا ؤنٹنگ پرافٹ پر 17فیصد کی شر ح سے جو متبادل کا رپوریٹ ٹیکس ACTانکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 113(C)کے ذریعہ نا فذ کیا گیا ہے

اسے آنے والے بجٹ میں واپس لیا جا ئے ۔ یہ متبادل کا رپوریٹ ٹیکس اس صورت میں نا فذ کیا جا ئے گا اگر کسی کمپنی پر نا رمل ٹیکس یا Minimum Tax کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کی رقم متبادل کا رپوریٹ ٹیکس سے کم ہو گی ۔ تجو یز میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ متبادل کا رپوریٹ ٹیکس کے قا نو ن کے تحت کمشنر ان لینڈ ریو نیو کو دوبارہ ٹیکس کے تعین Compute کر نے کا جو اختیار دیا گیا ہے اس سے ٹیکس دھند ہ اور ٹیکس افسر کے درمیان ٹیکسز میں تفاوت کی سہو لیات کی وجہ سے تنا زعات میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ اس سے ان کے درمیان رابطو ں میں اضافے کی حوصلہ افزائی ہو گی

حکومت کی پا لیسی کے خلاف ہے کیونکہ اس سے ٹیکس چو ری اور کر پشن کو فروغ حاصل ہو تا ہے ۔ ایسا معلو م ہو تا ہے کہ FBRٹیکس کی بنیا د Tax Base میں تو سیع کی بجا ئے صرف انہیں سے ٹیکس وصولی کر رہے ہیں جو کہ پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں ۔ متبادل کا رپوریٹ ٹیکس کے واپس لیے جا نے سے ان کمپنیز کو کیش فلو Cash Flow میں سہولت ملے گی جو کہ اپنے نقصان کو مو جودہ سال کی آمدنی میں ایڈ جسٹ کر نا چاہتے ہیں کیونکہ متبادل کا رپوریٹ ٹیکس کے ذریعے تمام الا ؤ نسزمراعات ما لی نقصان کے ایڈ جسمنٹ وغیرہ کی سہولیات غیر مو ثر ہو گئی ہیں ۔