شا? لط?ف م?? پول?س ?? ?ارروائ?،پول?س ا?ل?ارو? ?? قتل م?? ملوث ملزم گرفتار

301

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے سرکاری ایس ایم جی بھی برآمد ہوئی ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم شاہ زیب رحمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ڈاکٹرنجیب خان کے مطابق ملزم وارداتوں کے بعد بنکاک روانہ ہو گیا تھا ملزم دو سال تک بنکاک میں رہا ۔ ایس ایس پی کے مطابق ایم این اے شیر محمد کے گن مین کے قتل میں بھی شاہ زیب ملوث ہے ۔ ان کا کہنا تھا ملزم کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ ایک ڈکیت گینگ سے ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے 2010 میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ تین کو زخمی کر دیا تھا ۔