شہباز شریف کی حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کو تیار نہیں، علی احمد گورایہ

163

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) کسان بورڈ کے ڈویژنل صدر علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ میاں شہباز شریف کی حکومت کسی صورت میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کو تیار نہیں اور پوری انتظامی مشینری مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ حکومت پنجاب کے ساتھ کسان تنظیموں کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ گنے کا 180 روپے فی من مقرر کردہ سرکاری ریٹ کسانوں کو کہیں بھی نہیں ملا۔ پنجاب حکومت نے اہم معاملے کو حل کرنے کے بجائے اپنی بدنیتی کا ثبوت دیا ہے۔ پنجاب کی شوگر ملوں میں حکومت کے مقرر کردہ ریٹ ادا نہیں کیے جارہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے باعث لوگوں کو تکلیف نہ ہو، سڑکیں بند نہ کی جائیں مگرحکومت اور شوگر مل مالکان ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ ہم آخری حد تک جائیں۔