لاہور، متحدہ مجلس عمل پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا

220

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔گزشتہ روزمنصورہ میں متحدہ مجلس عمل کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں اتفاق رائے سے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصوداحمدکومتحدہ مجلس عمل پنجاب کاصدر منتخب کرلیا گیاجبکہ جمعیت علمائے پاکستان کے ڈاکٹرجاویداخترمتحدہ مجلس عمل پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام کے ڈاکٹر عتیق الرحمن کو سینئر نائب صدر، تحریک اسلامی کے علامہ سبطین حید ر سبزواری،جمعیت علمائے پاکستان کے نور احمد سیال،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے میاں محمود عباس کو نائب صدور منتخب کیا گیا ہے،اسی طرح چار صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرلز منتخب کیے گئے ہیں جن میں مفتی سید مظہر اسدی جمعیت علمائے اسلام، مولانا محمد جاوید قصوری جماعت اسلامی، سید شہباز حیدر نقوی اسلامی تحریک اور ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی جمعیت اہل حدیث شامل ہیں۔