لوڈشیڈنگ میں بلاجواز اضافہ

201

ناظم آباد نمبر1کے کچھ مخصوص علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ڈھائی ڈھائی گھنٹے دن میں تین مرتبہ سے بڑھا کر تین گھنٹے دن میں تین دفعہ کردیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کی یہ نوازش گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ کی گئی ہے، جس نے علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سر پر کھڑے ہیں اور ایسے میں بجلی کی اتنی طویل بندش بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو شدید متاثر کررہی ہے۔ متعلقہ ادارے سے جب اس بابت پوچھا جاتا ہے تو وہ ان علاقوں کی کچی آبادیوں کے قریب ہونے کو وجہ بتاتے ہیں جہاں کنڈوں (ناجائزکنکشن) کا استعمال عام ہے جوبلوں کی وصولی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے اوراسی لیے اپنی انتظامی نااہلی کو چھپانے کے لیے کے الیکٹرک بجلی کی طویل بندش اور اووربلنگ جیسے ناجائزہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے جو ظلم ہے ان لوگوں پر جوہرمہینے لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر وقت پر بجلی کا بل جمع کرواتے ہیں۔ میری گزارش ہے حکومت وقت سے کہ اس معاملے پرفوری توجہ دی جائے۔
رمشاء خان، جامعہ کراچی